ایران نے جوہری تنصیبات پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مارگرایا

اتوار 24 اگست 2014 20:19

ایران نے جوہری تنصیبات پر پرواز کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مارگرایا

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) ایران نے اپنے یورینیم افزودگی پلانٹ پر پرواز کرنے والا اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اصفہان کے پہاڑی سلسلے میں واقع نتنز یورینیم افزودگی پلانٹ پر پرواز کرنے والا اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس تھا جسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی فوج نے ڈرون کے حوالے سے جاری بیان میں صرف اتنا کہا کہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل اسرائیلی ڈرون ریڈار میں نہیں آسکا جبکہ ڈرون نیوکلئیر زون کی معلومات اکٹھی کر رہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :