ملک میں انسداد پولیو کے لئے انجکشن متعارف کرانے کا فیصلہ
پیر 25 اگست 2014 13:05
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) ملک میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پولیوانجکشن متعارف کرایا جارہا ہے،انجکشن اگلے سال2015 سے بچوں کو لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں کے ماہرین صحت نے پاکستان میں تواتر سے رپورٹ ہونے والے پولیو وائرس کے تدارک کے لئے ملک میں حفاظتی ویکسین کی بجائے پولیو کا ٹیکہ (انجکشن) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا سلسلہ 20 سال سے جاری ہے، لیکن پولیو وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا اور پولیو کے کیس بڑھ رہے ہیں ، عالمی ماہرین صحت زوردے رہے ہیں کہ پولیو وائرس کے تدارک کے لئے پولیو انجکشن کے ساتھ ویکسین بھی پلائی جائے تاکہ دوہری ویکسین سے پولیو وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔
بھارت نے بچوں کو پولیو کی ویکسین کے ساتھ ٹیکے لگانے سے پولیو وائرس پر قابو پایا ہے، ماہرین صحت کے مطابق پولیو ویکسین پلانے سے پولیو وائرس کمزور حالت میں جسم میں موجود رہتا ہے، پولیو کا ٹیکہ خون میں شامل ہوکرکام کرتا ہے، دہری ویکسین نائیجیریا میں استعمال کی جا رہی ہے اور جلد اسے پاکستان میں متعارف کرایا جائے گا، بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایا ہے کہ پولیو ویکسین کی جگہ پولیو کا ٹیکہ لگانے کی تجویز وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے سابقہ دور میں دی تھی جس میں انھوں نے عالمی اداروں کے سربراہوں سے کہا تھا کہ پاکستان میں بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کی بجائے پولیو ٹیکے لگائے جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.