Live Updates

دھاندلی میں افتخار چوہدری کا بڑا ہاتھ تھا، نواز شریف کے استعفے تک نہیں اٹھیں گے: عمران خان

پیر 25 اگست 2014 18:40

دھاندلی میں افتخار چوہدری کا بڑا ہاتھ تھا، نواز شریف کے استعفے تک نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو باتیں ہم کہہ رہے تھے افضل خان نے انکشاف کر دیا، جب بھی تحقیقات ہوئیں معلوم ہو گا کہ افتخار چوہدری کا دھاندلی میں بڑا ہاتھ تھا، نواز شریف کے استعفے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 14 ماہ سے جو کہہ رہی تھی افضل خان نے اس کی تصدیق کر دی، افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہو گیا الیکشن میں دھاندلی ہوئی، افضل خان نے کہا کہ الیکشن میں 35 نہیں بلکہ سینکڑوں پنکچر لگائے گئے تھے۔

ان انکشافات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا اپنے عہدے پر برقرا رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا اور نہ ہی ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات ہو سکتی ہیں، ان کے استعفے تک یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افضل خان کے انکشافات سے ثابت ہو گیا کہ 2013ءکا الیکشن تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن تھا، دھاندلی پلان کے تحت کی گئی، اب چیزیں سامنے آ رہی ہیں، ثابت ہو گیا سب نے مل کر ہمیں انصاف کے حصول سے روکا، ریٹرننگ افسروں کو افتخار چوہدری کنٹرل کر رہے تھے، وہ خود ملوث تھے اس لئے چار حلقے بھی نہیں کھول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خبر ہے کہ مسلم لیگ ن انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گی، پیسے دے کر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، انتشار پھیلا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات