اسکاؤٹ برادری خدمت کے اعلیٰ معیار کی علامت ہے، سجاد سلیم ہوتیانہ
یہ طبقہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی انتہائی فرض شناسی ‘ تندہی اور جانفشانی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کو فرض عین سمجھتا ہے ،چیف سیکریٹری سندھ
پیر 25 اگست 2014 19:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء ) چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ اسکاؤٹ برادری خدمت کے اعلیٰ معیار کی علامت ہے اور یہ طبقہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی انتہائی فرض شناسی ‘ تندہی اور جانفشانی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کو فرض عین سمجھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکریٹری سندھ نے پیر کو اپنے دفتر میں سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ‘ وفد نیشنل کمشنر عبدالکریم بلوچ ‘ چیف کمشنر سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد صدیق میمن اور صوبائی صدر سندھ بوائز اسکاؤٹس سید اختر پر مشتمل تھا ۔
وفد نے چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا کہ دسمبر 2014 ء میں ” اسکاؤٹنگ برائے امن “ کے عنوان سے خیرپور میں دس روزہ اسکاؤٹ جمبوری منعقد ہوگی جس میں سارک ممالک اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر کے 100 سے زیادہ مندوبین بھی شرکت کریں گے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر پانچ ہزار سے زیادہ چھولداریاں ( ٹینٹس / خیمے ) بھی نصب کئے جائیں گے ۔ چیف سیکریٹری نے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ اسکاؤٹ جمبوری بعنوان ” اسکاؤٹنگ برائے امن “ کے استحکام کے پیش نظر جملہ سہولتیں فراخدلی سے فراہم کرے گی ۔
سجاد سلیم ہوتیانہ نے یاد دلایا کہ گورنر سندھ چیف اسکاؤٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ اسپیشل اسکاؤٹ ہیں یہ دو شخصیات اسکاؤٹنگ کے فروغ کے لئے دلچسپی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں ۔ انشاء اللہ سندھ کی انتظامیہ اس سلسلے میں موثر خدمات انجام دے گی ۔ دریں اثناء چیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی سیکریٹری اسٹاف محمد زمان ناریجو کو اسکاؤٹنگ برائے امن جمبوری کے لئے رابطہ افسر ( فوکل پرسن) مقرر کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ ‘ محکمہ تعلیم ‘ محکمہ صحت ‘ محکمہ کھیل و امور نوجوانان ‘ پروونشل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) سمیت تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے جنہیں باقاعدہ ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ چیف سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس بامقصد جمبوری کے انعقاد کے لئے موثر طور پر ذاتی دلچسپی بھی لیں گے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ جمبوری میں شرکت کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.