کراچی ،بدامنی کا تسلسل جاری ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 3افراد جاں بحق

منگل 26 اگست 2014 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) شہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ۔منگل کو بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاوٴن قصبہ موڑ کے قریب شہزاد سینما کے سامنے 2موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 2نوجوان دوست 25سے 26سالہ کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے، ایس ایچ او پیر آباد نواز بلوچ عرف کمانڈو نے بتایا کہ دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کسی نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ، ، مقتولین شکل سے اردو بولنے والے معلوم ہوتے ہیں تاہم شناخت نہیں ہو سکی ہے جمشید کوارٹر کے علاقے گرو مندر نجی ٹی وی چینل کے سامنے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل CB-8976پر سوار 40سالہ نتھو لال کو ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے۔

ادھر شارع نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار 40سالہ عابد رضا ولد حماد علی کو زخمی کر دیا ۔ جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق مضروب ناظم آباد میں تعینات اور واقعے کے وقت گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :