کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام انقلاب، آزادی مارچ کے حق میں ریلی
منگل 26 اگست 2014 23:14
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام انقلاب مارچ کے حق میں انقلاب اور آزادی مارچ کے حق میں ریلی نکالی گئی جو علمدار روڈ سے ہوتی ہوئی شہداء چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی ،ریلی میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ ہاشم موسوی ،صوبائی سیکرٹری سیاست رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا رضا سیکرٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن عباس علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری و دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت بحرانوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اس وقت ملک میں چلنے والی تمام کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہے ہمارے قائدین نے شاہراہ دستور پر بیٹھے انقلاب و آزادی مارچ کی حمایت ملک میں تبدیلی اور انقلاب لانے کیلئے کی ہے اور قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت براہ راست ملوث ہے جس کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ،رکن بلوچستان اسمبلی سید آغا رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا جس کی وجہ سے آج لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ہم نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت نہیں کی بلکہ مخلوط حکومت میں شامل پانچ سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ہے اگر ہمارے قائدین حکم دیں تو اس کو بھی ٹھوکر مار کر مستعفی ہوجائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.