ایبولا وائرس پیش نظر، دہلی اور ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری
بدھ 27 اگست 2014 12:33
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایبولا وائرس سے متاثرہ افریقی ملک لائبیریا سے مختلف پروازوں کے ذریعے 114 بھارتی باشندوں کی آمد کے پیشِ نظر، دہلی اور ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق، دونوں ایئرپورٹوں پر مشتبہ مسافروں کی جانچ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکا م کے مطا بق لائبیریا سے نئی دہلی آنے والے چھ مسافروں کو دیگر مسافروں سے فوری طور پر الگ کیا گیا اور پھر اْنھیں جانچ کے لیے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
اندیشہ ہے کہ وہ ایبولہ وائرس سے متاثر ہیں۔اسپتال لے جاتے ہوئے اْنھیں احتیاطی ٹیکے اور ماسک پہننے کے لیے دیے گئے ہیں۔وزارتِ صحت نے مسافروں کی جانچ کے لیے ایئرپورٹ پر دو میڈیکل ٹیمیں تعینات کی ہیں۔(جاری ہے)
طیارے کو ایئر پورٹ پر اْترتے ہی الگ تھلگ مقام پر لے جایا جاتا ہے اورجھاز میں لگے زینوں سے اترنے سے قبل مسافروں کی جانچ کی جاتی ہے۔ایبولا وائرس سے متاثر ملک سے لوٹنے والوں کے لیے چار امیگریشن کاوٴنٹر بنائے گئے ہیں جہاں تھرمل سکینر لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے مسافروں کے جسم کا ٹمپریچر جانچا جاتا ہے اور اگر کسی مسافر میں ایبولا وائرس کی علامتیں پائی جاتی ہیں تو انھیں براہ راست اسپتال بھیج دیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ممبئی ایئرپورٹ پر لاگوس، نائیجیریا سے آنے والے ایک 32 سالہ مسافر کی جانچ کی گئی جس میں بیماری کی کوئی علامت نہیں پائی گئی جب کہ منگل کو ممبئی میں ایبولہ وائرس سے متاثرہ دو ملکوں سے آنے والے 84 مسافروں کی جانچ کی گئی۔’نیگیٹو رپورٹ‘ آنے کے بعد، اْنھیں چھٹی دے دی گئی۔ دریں اثنا، بھارتی ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جنوبی افریقہ کا اپنا دورہ آخری لمحوں میں منسوخ کردیا ہے۔ وفد میں شامل بعض ارکان نے ایبولہ وائرس سے انفیکشن کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔یاد رہے کہ ایبولا وائرس سے پھیلنے والی متعدی بیماری سے مغربی افریقہ میں 1200سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.