دبئی :ڈرائیونگ کے دوران میک اپ اور کنگھی پر جرمانہ
بدھ 27 اگست 2014 13:32
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء)متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے دبئی میں ڈرائیونگ کے دوران میک اپ کرنے اور بال سنوارنے والی خواتین اور مرد حضرات کے لیے 272 ڈالرز جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پولیس کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ''ڈرائیونگ کے دوران بال سنوارنے اور چہرے کا بناوٴ سنگھار کرنے کے عمل کو بھی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے ایسا جرم سمجھا جائے۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق موٹر کار چلانے والی کوئی بھی خاتون اگر میک اپ کرتے ہوئے پکڑی گئی تو اس پر مذکورہ جرمانہ عاید کیا جائے گا،ایک ماہ کے لیے اس کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور اس کے لائسنس پر بارہ سیاہ نقاط لگا دیے جائیں گے۔دبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اپنے بالوں کو کنگھی کرنے اور مخصوص عربی پگڑی درست کرنے والے مرد حضرات کو بھی اس جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.