مورو تحصیل میں ہیپاٹائٹس کا پروگرام ناکام‘ لاکھوں روپے کی ادویات غائب

جمعرات 28 اگست 2014 13:33

مورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) مورو تحصیل میں ہیپاٹائٹس کا پروگرام ناکام‘ لاکھوں روپے کی ادویات غائب‘ ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب‘ مریض پریشان‘ سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا احتجاجی مظاہرہ‘ انکوائری کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے لئے مفت علاج کرنے کا پروگرام مورو تحصیل میں انچارج ڈاکٹر عبدالفتاح راجپر کی ڈیوٹی سے غائب رہنے سے ناکام ہوگیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ ہیپاٹائٹس کا ڈاکٹر عبدالفتاح راجپر پی پی پی ایم پی اے ڈاکٹر ستار کا رشتہ دار ہے اور ادویات بیچ کر ہڑپ کرگیا ہے جس کے خلاف سول سول سوسائٹی رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ادویات کی کرپشن میں انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔