فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے 578 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور 75 مریضوں کے بلڈ اور شوگر کے ٹیسٹ مفت کئے گئے۔ شام پانچ سے رات 9 بجے تک جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ میں اہل علاقہ بڑے پیمانے پر مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

سپیشلسٹ ڈاکٹروں میں ڈاکٹر طاہر الاسلام ، ڈاکٹر مہربان اور لیڈی ڈاکٹر فاخرہ ضیاء میڈیکل سپیشلسٹ سمیت دیگر شعبہ جات کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین مریضوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی FIF میڈیکل مشن لاہور کے انچارج عبدالجبار نے کی۔

متعلقہ عنوان :