کوئی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی دیوار بن کر کھڑی ہوگی ،سید خورشید شاہ
خدارا ملک کے خلاف کوئی جنگ نہ کی جائے، ہمارا مسئلہ وزیراعظم نوازشریف نہیں آئین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائینگے ، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 28 اگست 2014 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو پیپلزپارٹی اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر ایف آئی آر درج کرانا حکومت کا اچھا اقدام ہے اب طاہرالقادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک و قوم اور امن کی خاطر آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ حکومت نے ہی کرنا ہے جس کیلئے حکومت کو کہا ہے کہ وہ کچھ پیچھے ہٹ جائے اور دھرنے والوں کو آگے آنے دے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ خدارا ملک کے خلاف کوئی جنگ نہ کی جائے، ہمارا مسئلہ وزیراعظم نوازشریف نہیں ہیں، ہم آئین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور اگر کوئی ماورائے آئین اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.