سیاسی بحران کے حل کیلئے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین،
آرمی چیف نے مصالحت کیلئے آگے بڑھ کرپاکستان کی بڑی خدمت کی ہے ،میں مصالحت کے عمل کومکمل طور پر سپورٹ کرتاہوں ،انٹروی
جمعہ 29 اگست 2014 21:42
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے اسلام آبادمیں کئی روزسے جاری دھرنے دینے والی جماعتوں تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک اوران کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سیاسی بحران کے حل کیلئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ثالثی قبول کرنے کاخیرمقدم کیاہے۔ صورتحال پر ایک انٹرویومیں اظہارخیال کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ یہ پیش رفت انتہائی خوش آئندہے ،اللہ کاکرم ہے کہ پاکستان بڑے خون خرابے اوربڑے نقصان سے بچ گیاہے،آرمی چیف نے ایساکرکے پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے اورمیں مصالحت کے عمل کومکمل طور پر سپورٹ کرتاہوں۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے موجودہ صورتحال میں سیاسی بحران کے حل کیلئے آگے بڑھ کر اورایک موٴثرکرداراداکرکے لوگوں کے دلوں میں گھربنالیاہے اورجولوگوں کے دلوں میں گھربناتاہے وہ بڑاانسان ہوتا ہے۔(جاری ہے)
الطا ف حسین نے وزیراعظم کی جانب سے اس سلسلے میں کردارپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا” بہت دیر کی مہرباں آتے آتے “۔
انہوں نے کہاکہ فریقین خاص طورپر سویلین حکومت کوزمینی حقیقت کوتسلیم کرتے ہوئے آری چیف کی مسلمہ حیثیت کوسامنے رکھناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے چندروز قبل کہا تھاکہ فوج کی جانب سے جوبھی اقدام ہوگاوہ آئین کی چھتری تلے ہوگااوروہی ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جوشر وع ہی سے یہ کوشش کررہی تھی کہ معاملہ مذاکرات اوربات چیت کے ذریعے ہو۔ الطا ف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جہاں اس سیاسی بحران کوختم کرنے کیلئے بڑھ کرکرداراداکیاہے،آپ سے ایک اور گزارش ہے کہ آپ ایک نیک کام اورکرلیں کہ 1992ء میں جنرل آصف نوازکے دورمیں ایم کیوایم اورفوج کے درمیان جو غلط فہمیاں پیداکی گئی تھیں اورجناح پورکی سازش اوراسی طرح کے دیگرخودساختہ الزامات کے ذریعے ایم کیوایم کوملک دشمن جماعت ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ،مہاجروں کی حب الوطنی پر شک کیاگیا، لسانی فسادات کرائے گئے اورجوبھی دوریاں پیداکی گئیں وہ ان کا بھی خاتمہ کرلیں تویہ بھی ملک کی بڑی خدمت ہوگی اورایم کیوایم کی قیادت ،تمام کارکنان اورتمام مہاجرعوام دعائیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان اورپاک فوج سے محبت کرنے والے ہیں۔انہوں نے جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے یہ اشعار بھی پڑھے، الفت کی نئی منزل پر چلا تو بانہیں ڈال کے باہوں میں دل توڑنے والے دیکھ کے چل ، ہم بھی توپڑے ہیں راہوں میںمزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.