اکتوبر تک 40 لاکھ بچوں کے سکولوں میں داخلے کا ہدف پورا کیا جائے گا‘ میاں عرفان دولتانہ

ہفتہ 30 اگست 2014 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد سے پنجاب کے تعلیمی شعبے میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے،اکتوبر تک 40 لاکھ بچوں کے سکولوں میں داخلے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برس کے دوران معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبے میں ایک لاکھ 40 ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بھی وسائل فراہم کئے ہیں اور آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر وسائل دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وسائل کے درست اور بروقت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ عملے کی استعدادکار میں اضافہ اورمناسب منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کو مزید موثر بنانے کیلئے متعلقہ ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :