نیشنل پارٹی مچھ کی جنرل باڈی، سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس، تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2014 17:31

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)نیشنل پارٹی مچھ کے جنرل باڈی اور سینئر رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس عنقاء ہاؤس مچھ میں زیر صدارت نومنتخب کونسلر فضل بلوچ منعقد ہوا جسکی مہمان خاص نیشنل پارٹی کے رہنماء و ممتاز قبائلی رہنماء نوابزادہ شیر محمد شاہوانی تھے اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اورضلعی سطح پر پارٹی تقسیم کی کوشیشوں کیخلاف مشترکہ قرار داد منظور کیئے گئے ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کی حمایت کیا گیا اجلاس میں متفقہ طور پر مچھ شہر و گردانواح میں پارٹی کے تمام یونٹوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تحلیل کیئے گئے تمام یونٹوں کو ہدایت کیا گیا ہیں کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنے اپنے یونٹ سازی کو مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماء نوابزادہ شیر محمد شاہوانی خدائے رحیم بلوچ فضل بلوچ غلام حسین شاہوانی سمیرا عنقاء و دیگر نے کہا کہ نیشنل پارٹی غریب اور مظلوم متواسط طبقے کے عوام کی جماعت ہے اور اس جماعت سے وابسطہ ورکرز عوامی خدمات کی جذبے سے لیس ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کم مدت میں بلوچستان میں عوامی فلاح و بہود کیلئے وہ کام کر دکھائے جو اس سے قبل کسی نے نہیں کیں صحت تعلیم کے اداروں میں بہتری اور صوبے میں قائم امن وامان وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی خدمات کرتے رہیں گے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی نذیر احمد بنگلزئی سلطان بادینی اکبر نقشبند اور کارکنوں کے کثیر تعداد موجود تھے۔