جواد رفیق ملک سیکرٹری ہیلتھ تعینات ،بیگ وقت تین محکموں کے سیکرٹری بن گئے

ہفتہ 30 اگست 2014 17:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) جواد رفیق ملک کو سیکرٹری ہیلتھ تعینات کر دیا گیا جس کے بعد وہ بیگ وقت تین اہم محکموں کے سیکرٹری بن گئے جبکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جواد رفیق ملک سیکرٹری بلدیات کا اضافہ چارج بھی اپنے پاس رکھیں گے جبکہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کا اضافی چارج پہلے سے ہی ان کے پاس ہے ۔ اس سے قبل جواد رفیق ملک کمشنر لاہور بھی رہ چکے ہے ۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔