شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کے دن بہت قریب ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ

ہفتہ 30 اگست 2014 17:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کے دن بہت قریب ہیں جسکے بعد قوم ان کا کڑا احتساب کریگی ،نواز شریف کے ترجمان خورشید شاہ بتائیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ دکھ عوام جبکہ سکھ حکمران طبقے کا ہی مقدر ہوگا ،نواز شریف نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر فوج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جو قومی جرم ہے اور انکی سیاسی اہلیت بھی سب پر عیاں ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مال روڈ پر دئیے جانے والے دھرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اوروزارت عظمیٰ کے منصب سے علیحدہ ہو جائیں ۔فوج کے ثالثی کے کردار کے حوالے سے نواز شریف کا پارلیمنٹ میں بیان اور اسکے بعد آئی ایس پی آر کی وضاحت سے ثابت ہو گیا ہے کہ انہیں ملک کی عزت کا کوئی خیال نہیں ،فوج کو متنازعہ بنانے کے قومی جرم کے بعد انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک و قوم کی قیادت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر دھرنے دئیے جارہے ہیں اور قوم کو شریف برادران کی بادشاہت سے نجات دلانے تک یہ دھرنے جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :