عمران ، قادری نے غیر ضروری مہم جوئی کر کے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، میر عبدالماجد ابڑو

ہفتہ 30 اگست 2014 17:40

ڈیرہ مرادجمالی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)صوبائی مشیر زکواة حج واوقاف میر عبدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نے غیر ضروری مہم جوئی کرکے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور ملک میں افراتفری کا ماحول بنا کر عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وترویج کی گاڑی کو اسپیڈ بریکر لگادیا ہے قادری اور عمران نے سیاسی لیڈروں اور سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنماؤں کی ثالثی کی کوششوں کو پس پشت ڈال کر جمہوری نظام کو خطرے سے دوچار کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سوسائٹی نصیرآباد کے کوآرڈینیٹر عبدالسلام بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری امان اللہ بلیدی ڈی ایبل پیپلز نیشنل الائنس کے مرکزی جوائنٹ سیکررٹری رفیق مینگل اور غلام حسین شامل تھے صوبائی مشیر نے بتایا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں نازیبا اور بازاری زبان استعمال کرکے غیر مہذب ہونے کا ثبوت دیا ہے اور عمران خان نے ہر ادارے پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو متاثر کیا ہے عدلیہ پارلیمنٹ اور اب پاک آرمی کو سیاسی معاملات میں ملوث کرکے سیاسی طور پر ناپختگی کا ثبوت پیش کیا ہے ایک سوال کے جواب میں میر عبدالماجدابڑو نے کہاکہ نصیرآباد اور ڈیرہ مرادجمالی گھمبیر مسائل ک ا شکار ہے پانی بجلی انفرا اسٹریکچر کے بے پناہ مسائل موجود ہے تاہم محدود وسائل کی وجہ سے ترقیاتی کام کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ بہت جلد اسلام آباد میں پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے ڈیرہ مرادجمالی کی ترقی وترویج کے خصوصی پیکج منظور کرایا جائیگا ۔