یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہو نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 30 اگست 2014 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے بی ایس سی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے اداروں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان یو ای ٹی ڈاکٹر تنویر قاسم کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے نتائج یو ای ٹی کی ویب سائٹ admission.uet.edu.pkپر اپ لوڈ کردیے ہیں۔ امیدوار اپنا رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کرکے زرلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔ بی ایس سی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں داخلہ فارم / پراسپکٹس تعلیمی بورڈز کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے بعد ملنا شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :