Live Updates

پارلیمنٹ ہاؤس میں مظاہرین کے داخلے کی ذمہ داری اور طاہر القادری اور عمران خان پر ہے ٗ سر دار ایاز صادق۔۔۔

پارلیمنٹ کا تقدس پامال کر نے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے ٗ انٹرویو

ہفتہ 30 اگست 2014 02:26

پارلیمنٹ ہاؤس میں مظاہرین کے داخلے کی ذمہ داری اور طاہر القادری اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مظاہرین کے داخلے کی ذمہ داری اور طاہر القادری اور عمران خان پر ہے ٗ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کر نے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایازصادق نے اسلام آبادمیں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد دھرنوں کے شرکاء کا پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ دھرنے کے شرکاء پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے پارلیمنٹ میں مظاہرین کے داخلے کی ذمہ داری طاہر القادری اور عمران خان پر ہے یہ لوگ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں دونوں جماعتوں ایکسپوز ہوگئی ہیں انہوں نے کہاکہ فوج نے اہم عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے جن عمارتوں پر فوج تعینات ہے وہاں دستے چوکس ہیں انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے ان کے خلاف مقدمات درج ہونگے پارلیمنٹ کا گیٹ توڑا گیا ایاز صادق نے کہاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے ریاستی اداروں کے ساتھ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات