گوجرانوالہ ،جنونی شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا،لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا

اتوار 31 اگست 2014 12:23

گوجرانوالہ ،جنونی شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) گوجرانوالہ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فضل ٹاؤن میں رات گئے پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر جنونی شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے یہ کارروائی غیرت کے نام پر کی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :