عمران اور طاہر القادری کے اکسانے پر پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیاگیا،سپیکر قومی اسمبلی، آئین اور قانون کا احترام کرنے کے دعویدار آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، بیا ن

اتوار 31 اگست 2014 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ عمران اور طاہر القادری کے اکسانے پر پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیاگیا، آ ئین و قانون کے احترام کا دعویٰ کرنیوالوں کے چہروں سے نقاب اٹھ چکے ہیں، دونوں رہنماؤں کے اقدام سے دلی دکھ اور افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری کے اکسانے پر ان کے کارکن پارلیمنٹ ہاوس پر حملہ آور ہوئے ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان اور طاہر القادری پر عائد ہوتی ہے- انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے جس کا مجھے بے حد افسوس ہے- انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کا احترام کرنے کے دعویدار آج پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔