جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،خورشید شاہ،فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قادری صاحب نے اپنا کام پورا کر دیا ،وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نہیں مانتے ،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی
اتوار 31 اگست 2014 23:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا بیان عمران خان کے خلاف سیاسی ایف آئی آر ہے،فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قادری صاحب نے اپنا کام پورا کر دیا ،وہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نہیں مانتے۔وہ اتوار کو کراچی میں رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
سید خورشید شاہ نے کہا تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ باز آجائیں، آج کی رات بھاری ہو سکتی ہے اور خون ریزی بھی ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، جمہوری تاریخ میں پارلیمنٹ میں پہلی بار حملہ ہوا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا زور زبردستی استعفے کا مطلب پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو ختم کر دیا جائے۔ عمران خان کی شکل میں نئی قیادت ابھر کے سامنے آئی لیکن وہ بھی ڈاکٹر قادری کے چنگل میں پھنس گئے۔
انھوں نے کہا کہ فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ لیڈران معصوم بچوں اور خواتین کو آگے نہ کریں، معاملات کو ڈائیلاگ سے حل کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں جائیں گے ،چاہے اجلاس ہو یا نہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.