اسلام آباد میں احتجاج ، سپریم کورٹ نے مسئلے کے حل میں اپنا کردار اداکرنے کی پیشکش کردی
پیر 1 ستمبر 2014 14:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مظاہرین اور حکومت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے کرداراداکرنے کی پیش کش کردی اور قیادت سے مشاورت کرکے رپورٹ جمع کرانے کے لیے وکلاءکو ایک گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ممکنہ ماورائے آئین اقدامات اور راستوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل نے شاہراہ دستور کی بندش سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس نے موقف اپنایاکہ اُن کے موکل کا موقف ہے کہ 2013ءکے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے جس پر جسٹس ثاقب نثار کاکہناتھاکہ دھاندلی زدہ ہونے کا تعین کون کرے گا؟پی ٹی آئی کے وکیل کاکہناتھاکہ عدالت کی مداخلت سے مسئلہ حل ہوسکتاہے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ ایک فریق شکایت کنندہ ہے اور دوسرامبینہ ملزم ، کسی ادارے کوتو درمیان میں آنا پڑے گا،بطورحتمی ثالث سپریم کورٹ اپنا کرداراداکرنے کو تیارہے ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہاکہ اس سے بڑی بات کیاہوگی کہ سرکاری عمارتوں کو بھی خطرہ ہے ، اُن کی گاڑی پر پتھراﺅکیاگیا، اگر یہی صورتحال چلتی رہی تو عدالت کس لیے ہے ؟کیا یہ اجازت ملی تھی کہ مظاہرین پی ٹی وی کی عمارت میں گھس جائیں ، اس وقت ملک کی سالمیت خطرے میں ہے ، جو بھی ذمہ دار ہوگابالآخر جوابدہ ہوگا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ فریقین اپنی قیادت سے ہدایات لے لیں ، رضامندی کی صورت میں تجاویز دی جائیں جن کا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے جائزہ لیاجائے گا اور مجوزہ حل کی کوشش کریں گے ۔ فاضل عدالت نے سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کردی ۔
عدالتی پیشکش پر جسٹس طارق محمود کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کا سیاسی معاملات میں مداخلت کاکوئی کام نہیں ، قانون کی کوئی بات ہی نہیں ، ثالثی یاضمانت کی بجائے براہ راست حکم دیاجاسکتاہے ، سکرپٹ پر اچھی طرح عمل کیاگیا، ہرجگہ فوج موجود ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.