اسلام آباد میں اعلی ترین ریاستی اداروں پر حملہ کرنے کے واقعہ کو سیاہ ترین دن شمار کیا جائیگا‘ رانا بابر حسین
پیر 1 ستمبر 2014 14:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ،وزیراعظم ہاؤس اور پاکستان ٹیلی ویژن جیسے اعلی ترین ریاستی اداروں پر حملہ کرنے کے واقعہ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن شمار کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ سیاست کا نام لینے والے کچھ نام نہاد لیڈروں نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملک کے اعلی ترین اداروں اور عمارتوں پر حملہ کیا اور ان پر قابض ہونے کی کوشش کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دانشمندی کے باعث ملک ایک بڑے سانحہ سے بچ گیا اور حملہ آوروں کو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ لاشوں کی سیاست کرنے کے خواہشمند نام نہاد سیاستدانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ واقعات کے بعد پاکستان میں جمہوریت اور ترقی کے ان دشمنوں کو آئین اور جمہوریت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کونسا قانون یا اخلاقیات جتھے بنا کر پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کرنے اور قابض ہونے کی کوشش کرنے کی اجازت دیتا ہی؟متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.