پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرادی
پیر 1 ستمبر 2014 17:22
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف مقدمے کی درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے نہتے لوگوں پر حملہ کیا اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور جہانگیر ترین تھانہ سیکریٹری پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار سمیت وفاقی وزراء کیخلاف اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ پر ڈٹ گئی، اسلام آباد میں نہتے لوگوں پر پولیس حملے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت دیگر وفاقی وزراء کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کی شب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 3 افراد جاں بحق اور خواتین، بچوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں سمیت 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.