پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلیں
پیر 1 ستمبر 2014 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں طاہرالقادری کے مطالبے پر دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 17 جون کو پیش آنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اس سے قبل دفعہ 302 سمیت فائرنگ ،تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل تھی تاہم اب ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمہ تحریک منہاج القرآن کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق درج ہوچکا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اب واقعے کی تحقیقات میں مزید تفتیش ان دفعات کے تحت کی جائے گی جبکہ مقدمے کے مدعیوں کو بھیجنے جانے والے نوٹسز میں بھی ان دفعات کو شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو شامل نہ کرنے پر ایف آئی آر کو مسترد کردیا تھا جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نتیجے میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے منہاج القرآن کے 14 کارکن جاں بحق اور80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.