قوم یقین رکھے نہ استعفیٰ دوں گا اور نہ ہی چھٹی پر جاؤں گا، وزیراعظم
پیر 1 ستمبر 2014 19:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ قوم یقین رکھے نہ استعفیٰ دوں گا اور نہ ہی چھٹی پر جاؤں گا جب کہ عوام کا مینڈیٹ یرغمال بنانے کی روایت نہیں پڑنے دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، فاروق ستار، بابر غوری، مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیرپاؤ، اعجاز الحق، حاصل بزنجو، حاجی عدیل ، غلام احمد بلور اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارلیمانی سربراہوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں دائر ممکنہ ماورائے آئین اقدام مقدمے میں فریق بننے کا بھی فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
ڈھائی گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پورا ہفتہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں نے آئین اور جمہوریت کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ،سیاسی قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت سے انحراف پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ثابت ہوگا۔
پارلیمانی سربراہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.