قصور کے بینکوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم لینے سے انکار کر دیا

پیر 1 ستمبر 2014 21:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) قصور کے بینکوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم لینے سے انکار کر دیا،سخت گر می میں خواتین سمیت ہزاروں طلباء فارم ہاتھوں میں لیے ذلیل ہوتے رہے ،طلباء کے اصرار پر بینک مینجرز کے ساتھ تلخ کلامی، گارڈز نے خواتین سمیت کئی طلباء کو تھپڑ دے مارے،تفصیلات کیمطابق علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی کی طرف سے سمیسٹر خزاں 2014ء کے داخلوں کی آخری تاریخ 5ستمبر مقرر ہے ۔

جس کے داخلہ فارم وصول کر نے کیلئے قصور کے مختلف بینکوں کی برانچیز نامزد کی گئی تھیں مگر تاحال ایک بینک کے سوا کسی بھی بینک نے داخلہ فارم وصول نہیں کئے ۔ بینک مینجرز کا کہنا ہے کہ ہم اوپن یونیورسٹی کے فارم وصول نہیں کریں گے کیو نکہ ہمارے پاس کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے لہذا آپ کسی اور بینک میں چلے جائیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ان بینکوں کے باہر خواتین اور مرد طلباء کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہو ئی ہیں مگر گارڈز انہیں اندر ہی نہیں جانے دے رھا۔

یونیورسٹی کے طلباء جن میں رخسانہ بی بی، عابدہ رزاق، راحیلہ، نورین ،فائزہ،نادیہ، عائشہ ،محمد ندیم ،محمد افضال، زبیر سمیر، محمد عاشق سمیت درجنوں نے کہا کہ ہم کئی دن سے ان بینکوں کے باہر دھکے کھا رہے ہیں مگر ہمارا کوئی سنے والا نہ ہے بلکے ان بینکوں کے گارڈز نے ہمیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے جو ہمارے ساتھ ظلم ہے ۔اگر ہمارے داخلے نہ ہوئے تو تمام تر ذمہ داری ان بینکوں پر ہو گی۔

دوسری طرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آر ڈی قصور غلام حسین نے رابطہ کرنے پر بتا یا کہ یہ بات حقیت ہے کہ یہ بینک طلباء سے داخلہ وصول نہیں کر رہے میں نے خود کئی دفعہ ان کے ہیڈ آفس اور انکے دفاتر میں جا کر گذارش کی ہے مگر یہ داخلہ فارم وصول کر نے کا نام نہیں لے رہے ۔ بہر حال اس ساری صورت پر میں نے وائس چانسلر کو ای میل لکھ دی ہے انشاء اللہ جلد اس کا حل نکل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :