اسلام آباد دھرنے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے کنٹینرز کو ٹکر مار دی

جمعرات 4 ستمبر 2014 12:20

اسلام آباد دھرنے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے کنٹینرز کو ٹکر مار دی

ڈی چوک / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) شہر اقتدار میں جاری دھرنے میں شریک پی اےٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نےسی ڈی اےکی ٹریکٹرٹرالی چھین لی، سی ڈی اے کی ٹریکٹرٹرالی کچرا اٹھانے کیلئے پاک سیکریٹریٹ آئی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے پر فضا اور صاف ستھرے شہر کو گویا کسی کی نظر لگ گئی، شہر کی گندگی اور صفائی کیلئے جیسے ہی سی ڈی کی ٹریکٹڑ ٹرالے سڑک پر رواں دواں ہوئی تو مشتعل دھرنے کے شرکاء نے ٹرالی کو روک کر اور ڈرئیوار زدو کوب کیا اور ٹریکٹر ٹرالی چھین لی، جس کے بعد حکومت مخالف دھرنے کے شرکاء کا ہدف پی ٹی وی کی عمارت تھی, جہاں پہنچ کر مشتعل مظاہرین نے ٹریکٹر سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر زکے سامنےکھڑےکنٹینرز کو ٹکر ماری دی۔

مظاہرین باربارکی ٹکرسے3کنٹینرزاپنی جگہ سےہٹانےمیں کامیاب ہوگئے۔