وفاق نے دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کی رپورٹ جمع کرادی
جمعہ 5 ستمبر 2014 12:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) وفاق نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں اور احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ وفاق نے دھرنوں اور احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ وفاق کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو اب تک 547 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے جب کہ زر مبادلہ کے ذخائر 13 ہزار 521 ملین ڈالر رہ گئے ہیں، مظاہروں کے باعث اسلام آباد کے تاجروں کا بھی 10 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
مظاہروں کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہوا اور بین الاقوامی رہنماؤں کے دورے منسوخ ہوئے۔(جاری ہے)
وفاق کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 717 افراد زخمی ہوئے جن میں سے پولیس اہلکاروں کی تعداد 202 ہے جب کہ 3 افراد ہلاک بھی ہوئے، قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 13 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
مظاہروں کے دوران پی ٹی وی اور پولیس گاڑی سمیت 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 2 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، دھرنوں کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اضافی 130 ملین روپے خر چ ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے دھرنوں کے باعث قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی تنصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.