وزیر اعظم اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی

ہفتہ 6 ستمبر 2014 16:12

وزیر اعظم اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) وزیراعظم اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ہفتہ کی صبح ہونے والے اہم ملاقات کی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم اور وزیرداخلہ چوہدری نثا رکی ملاقات میں پریس کانفرنس کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ زیر غور رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم چوہدری نثار کو روٹھے بچے کی طرح مناتے رہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وقت تلخیاں بڑھانےکا ہرگزنہیں، آپ کے جواب سےبات مزیدخراب ہوسکتی ہے۔


چوہدری نثار بضد تھے کہ میں صرف ذاتی حملوں کاجواب دیناچاہتاہوں، پیپلزپارٹی سےکوئی مخاصمت نہیں، یہ تنازع میں نےشروع نہیں کیا، میری خاموشی کوکمزوری سمجھاجائےگا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو مزیدخراب نہ کیاجائے، پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کیساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :