وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبائی وزیر زراعت کا نارووال میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ ،

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی؛ متاثرین کی امداد کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائیں گے ‘ڈاکٹر فرخ جاوید

ہفتہ 6 ستمبر 2014 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹرفرخ جاویدکانارروال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دیواریں اور مکان گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب اور انکی ٹیم پوری طرح متحرک ہے اور بارش سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے تمام مشینری کو متحرک کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ریلیف ایکٹیوٹیز کو مانیٹر کرنے کیلئے نارروال میں کئی گھنٹے قیام کیا اور متاثرہ علاقوں میں جا کر خود حالات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب حکومت مصیبت اور امتحان کی گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں سے متاثر ہ عمارتوں کا سروے کریں تاکہ متاثرین کی امداد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کی مشکلات دور کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے گی۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے تمام ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سنگین حالات کے پیش نظر انہیں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :