عام انتخابات میں بڑے پیماپنے پر دھاندلی ہوئی ، موجودہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں،اعجازاحمدچوہدری ،
پی ٹی آئی کے اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد ہونے والے کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، صدر تحریک انصاف پنجاب
ہفتہ 6 ستمبر 2014 19:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے اسمبلیوں میں استعفوں کے بعد ہونے والے کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، 22 ستمبر کو پی پی 162 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی، عام انتخابات میں بڑے پیماپنے پر دھاندلی ہوئی ، موجودہ حکمران دھاندلی کی پیدوار ہیں اس لئے پی ٹی آئی موجودہ جعلی حکومت کو نہیں مانتی ، تحریک انصاف نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کیا اورآج پُرامن طریقے سے جمہوری احتجاج کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر حکومتی وزیرداخلہ نے خود تسلیم کیا کہ ہر حلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی، انتخابات کے بعد چودہ حلقے ابھی تک کھولے گئے ہیں ہر حلقے میں سے ریکارڈ دھاندلی ثابت ہو چکی ہے ، این اے 128 میں ہونے والی ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد 75 ہزار ووٹ جعلی ثابت ہوئے ہیں ،حکومت ووٹوں کی جانچ پڑتا ل کے عمل سے خوفزدہ تھی اسی لئے پی ٹی آئی کے چا ر حلقوں کی جانچ پڑتال کے مطالبے کونہیں مان رہی تھی ،موجودہ حکمران سیاسی و اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں اور انہیں اقتدار میں رہنے کا مزید حق حاصل نہیں ہے کیونکہ حکمرانوں نے عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کیا ہے ، تحریک انصاف اپنا پُرامن احتجاج اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک نوازشریف استعفیٰ نہیں دیتے ، انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ ووٹ لینے والی حکمران جماعت (ن) لیگ عوام سے جھوٹ پے جھوٹ بولے جا رہی ہے کہ 11 مئی 2013 ء کے انتخابات ملکی تاریخ کے صاف اور شفاف تھے ، اب دھاندلی کے تمام ثبوت تحریک انصا ف کے پاس ہیں ،انتخابات میں بدیانتی کرنے والا ٹولے کو بھی بے نقاب کر چکی ہے، انہوں نے کہاکہ دودوھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ، عوام کے ووٹ الیکشن کمیشن کے تھیلوں کی بجائے کھاد کی بوریوں میں بھرے ہوئے جعلی ووٹ نکل رہے ہیں ،تحریک انصاف اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پہلی دفعہ عوام میں شعور بیدار کیا ہے اور اب ہر پاکستانی کی زبان زدِعام ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اور موجودہ حکومت بھی جعلی ہے، اسی لئے عوام عمران خان کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی باتیں عوام کے دلوں میں گھر کررہی ہیں اور وہ ملک میں صرف ایک سچا اور کھرا لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.