یوم دفاع ، آرمی چیف نے سارادن شمالی وزیرستان میں جوانوں اور بنوں میں آئی ڈی پیز کیساتھ گزارا ،شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کر کے چھوڑینگے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کا کر دار قابل تحسین ہے ،آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
ہفتہ 6 ستمبر 2014 21:13
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کر کے چھوڑینگے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کا کر دار قابل تحسین ہے آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف میرعلی کے دورے کے بعد بنوں پہنچے جہاں انہوں نے بکاخیل میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں(آئی ڈی پیز) کو جلد اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دے دیں گے۔راحیل شریف نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے آئی ڈی پیز کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ قبائلی جلد ہی اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے جہاں قبائلی میزبان اور وہ ان کے مہمان بنیں گے۔ اس سے قبل جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کیساتھ یوم دفاع پاکستان منانے کیلئے پہنچے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی پہنچے جہاں ہفتہ کا دن شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں کے ہمراہ گزارااس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.