امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن سال 2014 کے اسپیڈ کنگ بننے کے لئے تیار،
ڈائمنڈ لیگ میں ڈبل اسپرنٹ جیت لیا ، رواں سال اب تک ایک بھی شکست نہیں ہوئی ، اٹلی میں اتوار کو ہونے والی ریس میں اگر کامیابی ان کے نام ہوئی تو وہ پہلے اسپرنٹر بن جائیں گے،جو پورے سیزن ناقابل شکست رہے،2009 میں یوسین بولٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں
ہفتہ 6 ستمبر 2014 21:47
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن سال 2014 کے اسپیڈ کنگ بننے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے ڈائمنڈ لیگ میں ڈبل اسپرنٹ جیت لیا،انہیں اس سال اب تک ایک بھی شکست نہیں ہوئی ہے۔ برسلز میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کی سو میٹر ریس میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ9 اعشاریہ 77 سیکنڈز میں جیت لیا۔
امریکہ کے ہی مائیک روجرز دوسرے اور جمیکا کے اصافہ پاول تیسرے نمبرپر رہے۔(جاری ہے)
دو سو میٹر ایونٹ میں بھی گیٹلن نے کسی کو فنش لائن کے قریب پہلے آنے ی نہیں دیااور 19 اعشاریہ سات ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کرلیا، قطر کے فیمی اونوڈ دوسرے اور پانامہ کے الونسو ایڈورڈ تیسرے نمبر پررہے۔ جسٹن گیٹلن نے اب تک ڈائمنڈ لیگ کی تمام سولہ ریس جیتیں ہیں،اٹلی میں اتوار کو ہونے والی ریس میں اگر کامیابی ان کے نام ہوئی تو وہ پہلے اسپرنٹر بن جائیں گے،جو پورے سیزن ناقابل شکست رہے،2009 میں یوسین بولٹ بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.