قطر کو خفیہ فائلز فراہم کرنے کا الزام، مرسی پر فردِ جرم عائد،

محمد مرسی پر دس لاکھ ڈالر کے عوض ملک کی قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات قطر کی انٹیلی جنس کو دینے پر مقدمہ چلایا جائے گا،مصری استغاثہ کا بیان

ہفتہ 6 ستمبر 2014 21:53

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) مصر میں حکومتی استغاثہ نے کہاہے کہ ملک کے سابق صدر محمد مرسی پر قطر کو قومی سلامتی کی دستاویزات حوالے کرنے پر فردِ جرم عائد کی جا رہی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ محمد مرسی پر دس لاکھ ڈالر کے عوض ملک کی قومی سلامتی سے متعلق دستاویزات قطر کی انٹیلی جنس کو دینے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

معزول صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے دوحا میں قائم الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعے فائلز قطر کے حوالے کیں۔اگست میں سامنے والے ان الزامات کے بعد الجزیرہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے روائٹزر کو بتایا تھا جب ان کے پاس کوئی معلومات آتی ہیں تو وہ اسے صحافتی اخلاقیات کے سب سے بلند معیار کے حوالے سے ڈیل کرتے ہیں۔ ہم اپنے ذرائع پر نہ ہی کوئی تبصرہ کرتے ہیں اور نہ کسی حکومت کو یہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :