امر یکی صدر نے دعش کے خطرات پر تبادلہ خیال کے لیے کانگریس کے رہنماوں کا اجلا س طلب کرلیا، اجلا س کل منگل کو وائٹ ہاوس میں ہوگا
اتوار 7 ستمبر 2014 14:00
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء)امریکا کے صدر براک اوباما نے عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے متعلق واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی تشویش پر تبادلہ خیال کے لیے کانگریس کے چار اعلیٰ رہنماوں کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ملاقات کل منگل کو وائٹ ہاوس میں ہوگی۔
خیال رہے کہ اراکینِ کانگریس پانچ ہفتوں کی گرمائی تعطیلات کے بعد آ ج پیر کو واپس واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔(جاری ہے)
جن رہنماوں کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے ان میں امریکی سینٹ میں ڈیموکریٹس کے سربراہ ہیری ریڈ ، ری پبلکن رہنما کانیل ، ایوانِ نمائندگان کے ری پبلکن سپیکر جان بینر اور ایوان میں ڈیمو کریٹس رہنما نینسی پیلوسی شامل ہیں۔ وائیٹ ہاوس نے تاحال اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن قوی امکان ہے کہ ملاقات میں عراقی شدت پسندوں سے امریکی مفادات کو لاحق خطرات کا معاملہ سرِ فہرست رہے گا۔ دونوں جماعتوں کے ارکانِ کانگریس صدر اوباما سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ انہیں دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکی لائحہ عمل کی تفصیلات سے آگاہ کریں
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.