رحمان ملک کا قائد ایم کیوایم الطاف حسین کوفون، مذاکراتی عمل میں شرکت کی دعوت
پیر 8 ستمبر 2014 20:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون کیا جس میں سیاسی صورتحال سمیت ملک میں سیلابی تباہ کاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
(جاری ہے)
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے دھرنے دینے والی جماعتوں سے مذاکراتی عمل میں ایم کیوایم کو بھی شرکت کی دعوت دی جبکہ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے واپس لینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال، بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
رحمان ملک سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں دانش مندی کا مظاہرہ کریں، سیاسی معاملات کو افہام و تفہم سے حل کیا جائے جبکہ سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.