حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات مکمل، ڈیڈ لاک برقرار، ایک مطالبے پر بات نہیں ہو سکتی: اسحاق ڈار
پیر 8 ستمبر 2014 00:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد میں اسحاق ڈار اور زاہد حامد شامل تھے جبکہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین شامل تھے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے رکن اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں فریقین میں بات چیت کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم تحریک انصاف کے ایک مطالبے پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات پر مشاورت کے بعد ہی تحریک انصاف کی قیادت کو جواب دے سکیں گے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔(جاری ہے)
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہنا تھا حکومتی ٹیم کو کہہ دیا ہے اور جتنی لچک کا مظاہرہ کر سکتے تھے کر دیا ہے ، بات چیت کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور کامیابی کا انحصار اب حکومت پر ہے۔
قبل ازیں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت آرڈیننس کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں تاہم جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس اور وزیراعظم کے استعفے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں کمیٹیوں کے درمیان سہ پہر کو مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے باعث یہ دور جلد ختم ہو گیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم دو تین معاملات پر تحفظات موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.