سندھ ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کی جانب سے بین الاقوامی خواندگی کا دن منایاگیا

منگل 9 ستمبر 2014 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء) سندھ ایجوکیشن فاوٴنڈیشن (ایس اِی ایف) کی جانب سے گزشتہ روز بین الاقوامی خواندگی دن منایاگیا۔اس سلسلے میں ایس اِی اایف کی جانب سے کراچی اور رجنز آفسز میں تقریبات اور واک کا بندوبست کیا گیا۔ ان تقریبات میں تعلیم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان، این سی ایچھ ڈی کے نمائندگان، مقامی این این ایز، ایم پی ایز، ایس اِی ایف کے اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائیٹی کے نمائندگان اور میڈیا کے نمائندگان بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق: سندھ ایجوکیشن فاوٴنڈیشن حکومتِ سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بین الاقوامی خواندگی کا دن منایا گیا، اس سلسلے میں ایس اِی ایف کی جانب سے کراچی اسکول فار بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) میں تقریب منقد کی گئی، تقریب میں تقریبا 100 سے زیادہ افراد نے شرکت کی، جن میں میڈیا سول سوسائٹی، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، این جی اوز اور نامور تعلیم دان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی نثار احمد کھوڑو(سینیئر صوبائی وزیر تعلیم)نے اس موقع پر خواندگی اور تعلیم کے حوالے سے حکومت اور سندھ ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں فاوٴنڈیشن کی جانب سے کھولے گئے اسکولوں میں مفت و معیاری تعلیم کی وجہ سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو پتا ہے کہ مسائل ہیں خاص طور پر رورل ایریاز میں جہاں ہم پرائیویٹ سیکٹر کو اپنے ساتھ لے کر مل کرکام کر رہے ہیں اور مفت تعلیم دی جارہی ہے اور ایس اِیف کمیونٹی کو ساتھ ملا کرپورے سندھ میں کام کررہی ہے جس ہم ہر بچہ ہر ماہ 350 روپیا دیتے ہیں تاکہ ان بچوں سے فیس نہ لی جائے۔

تقریب کے ابتداء میں فاندیشن کے سی ڈی سی کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اور اتقریب میں شامل مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر شہ پارا رضوی نے ایس اِی ایف کا انٹروڈکشن کروایا۔ اس کے علاوہ پینلسٹ میں ڈاکٹر سجاد علی (اسسٹنٹ پروفیسر- آغا خان _ آئی اِی ڈی)، ڈاکٹر سلیمان شیخ (ممبر آف بورڈ آف گورنر _ زیبسٹ)، محمد بابر(لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کنسلٹنٹ _ EELTA )ِ فتح محمد ببر (پروفیسر سوشیولاجی، کراچی یونیورسٹی) شامل تھے۔

فاوٴنڈیشن کے ایم ڈی عز کابانی نے کہا کہ ہم ہر سال یہ دن پروفیسر انیتا غلام علی (سابقہ ایم ڈی ایس اِی ایف) کی ہدایت پر مناتے تھے اور یہ راویت جاری رکھتے ہوئے ہم اس سال بھی یہ دن بھرپور انداز سے منا رہیں ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ خواندگی سب کے لیے بنیادی تعلیم کا مرکزی حصہ ہے اور جاری رہنے والے ترقی ، امن اور جمہوریت کی بقا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فاوٴنڈیشن پچھلے دو دہائیوں سے خواندگی معیاری تعلیم کے ذریعے بڑھانے کے لیے صوبے کے دور دراز علاقوں میں ان تھک جدوجہد جاری رکھی ہوئے ہے اور آج فاوٴنڈیشن اپنے مختلف اٹھائے ہوئے تعلیمی اقدام کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں اپنے 2300 پرائیویٹ اسکولوں میں 370000 طلبا کو8900 ہائر کے گئے قابل اساتذہ کے ذریعے معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔

ہماری خدمات منچھر جھیل سے کچو اور کاچھو اور سندھو دریاء کے دونوں کناروں تک جاری رکھے ہوئے ہے۔ساجد علی نے اس موقع پرسسٹین ایبل ترقی کے بارے میں کہا کہ خواندگی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے ہم ترقی کر سکتے ہیں جو کہ پائیدار ترقی ہوگی، فتح محمد نے کہا کہ جاری رہنے والی ترقی یہ ہے کہ آہستہ آہستہ تبدیلی آتی ہے یہ ہے جاری رہنے والی ترقی ہے ، جاری رہنے والی ترقی یہ کہ بندے کو اپنی آزادی ،جمہوریت کا پتا ہونا چاہیے اسے فیصلہ کرنے میں آسانی اور سمجھ بوجھ آجاتی ہے۔

ڈاکٹر سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ ترقی کا کائی علاقہ نہیں ہوتا۔ ترقی ہر جگہ کہ لیے ہوتی ہے، ترقی فقط بلڈنگ اور روڈ کا بننا نہیں ہے مگر ذہنی ارتقا بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ میں آئی ہیں۔ جس سے شعور کو روشنی ملتی ہے سوچ کو وسط۔ریجنزمیں تقریبات اور واک کروانے کا مقصد قومی سطح پر خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔ تقریبات اور واک میں ایس اِی ایف ٹیم کی جانب سے پڑھنے اور خواندگ کو بچوں اور کمیونٹیز میں بڑھانے کے لیے ایس اِی ایف کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا، اس سے ساتھ نامور تعلیم دانوں نے اپنے تجربات اور علمی کاوشوں کے حوالے سے خواندگی کی اہمیت اور معاشرے میں اس کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی تاکہ بچے اور کمیونٹیز زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھیں جو کہ فاوٴنڈیشن کا اولین مقصد بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :