پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران، سیاستدانوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، عالمی میڈیا ،وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئین کے تحفظ کا عزم قابل تعریف ہے ،گلف نیوز،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں،قومی سیاسی مذاکرات میں لاتعلقی اور ہیجان پیدا کیا ،ہے نیویارک ٹائمز، عمران خان کی جماعت کے بعض ارکان نے بھی ان کے غیرجمہوری حربوں کے خلاف بغاوت کر دی، فنانشل ٹائمز کا تبصرہ
منگل 9 ستمبر 2014 23:26
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء ) عالمی میڈیا نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں نے موجودہ بحران میں بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے، ملک کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے، عمران خان ناکام سیاستدان، ان کے اپنے لوگوں نے بھی بغاوت کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اخبار گلف نیوز نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئین کے تحفظ کے عزم کو سراہا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ عمران خان ناکام سیاستدان ہیں کیونکہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی تین سو بیالیس نشستوں میں سے صرف پینتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔انہوں نے خیبر پختونخواء میں اقتدار حاصل کیا ہے جو ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ناکافی ہے اور اسی لئے وہ منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے قومی سیاسی مذاکرات میں لاتعلقی اور ہیجان پیدا کیا ہے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس نہ دینے ، لاقانونیت اور کالے دھن کو سفید کرنے کے ذریعے ریاست کے خلاف سول نافرمانی کی حمایت کی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ عام انتخابات کی پائیدار جمہوریت کی جانب ایک قدم کے طور پر تعریف کی گئی تھی کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک منتخب حکومت نے دوسری منتخب حکومت سے اقتدار حاصل کیا۔اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں تیسرے نمبر پر آئی مگر اس نے صرف خیبر پختونخواء میں اقتدار حاصل کیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ بہت زیادہ خواہشات رکھتے ہیں کیونکہ وہ خود وزیراعظم بننے میں ناکام رہے اور خود انکی جماعت کے بعض ارکان نے ان کے غیرجمہوری حربوں کے خلاف بغاوت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.