ہندو عورتیں مسلمان لڑکوں سے دور رہیں، انتہا پسندہندوؤں کا واویلا ،مسلمان مرد ہندو عورتوں کو محبت کا جھانسہ دے کر انھیں مذہب کی تبدیلی پر آمادہ کرتے ہیں، ہندو لڑکیوں کو مذہب تبدیل کرانے کی ایک عالمی سازش کی جا رہی ہے تاکہ ہندو ثقافت کو تباہ کیا جائے، شیوسینا کا الزام
بدھ 10 ستمبر 2014 23:28
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) بھارتی انتہا پسند ہندووں نے ہندو خواتین کو مسلمان مردوں سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مسلمان مرد ہندو عورتوں کو مذہب تبدیل کروا کے ان سے شادی کر رہے ہیں۔بھار تی اخبارات میں چھپنے والی حالیہ رپورٹوں کے مطابق جوں جوں اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں ضمنی انتخابات کی تاریخ نزدیک آتی جا رہی ہے بی جے پی کے مقامی رہنما ’لو جہاد‘ کی بات زور شور سے کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے رہنما ووٹروں سے کہہ رہے ہیں کہ انڈیا میں مسلمانوں کا آبادی میں اضافے کے لیے ملک کے اسلامی مدرسوں میں یہ سازش تیار کی گئی ہے کہ مسلمان مرد ہندو عورتوں کو محبت کا جھانسہ دے کر انھیں مذہب کی تبدیلی پر آمادہ کریں۔(جاری ہے)
بی جے پی کے جو رہنما ’لو جہاد‘ کی بات کر رہے ہیں ان میں اترپردیش ممبر پارلیمنٹ گورکھ پور، یوگی ادتیناتھ ، اور بی جے پی کے ریاستی چیف لکشمی کنت باجپائی، لکھنئو کے میئر دنیش شرما پیش پیش ہیں۔
بی جے پی کے ایک اور رہنما ہری شکشی مہاراج نے الزام عائد کیا کہ ایسے مسلمان مردوں کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے جو ہندو عورتوں کو مذہب تبدیل کرنے پر مائل کر لیتے ہیں۔روزنامہ ہندو نے ہندو تنظیم شیو سینا کے ترجمان اخبار سمنا میں چھپنے والے ایک اداریے کے حوالے سے لکھا ہے کہ اداریے میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگت کا حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ہندو لڑکیوں کو مسلمان مردوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔شیو سینا نے بدھ کے روز کہا کہ ہندو لڑکیوں کو مذہب تبدیل کرانے کی ایک عالمی سازش کی جا رہی ہے تاکہ ہندو ثقافت کو تباہ کیا جائے۔شیو سینا نے کہا ’مسلمان دہشتگرد تنظیموں، لشکر طیبہ، سیمی، اور القاعدہ نے ہندوستان کے تشخص کو اسلامی بنانے کے لیے اس کے خلاف جہاد کا اعلان کر رکھا ہے اور’لوجہاد‘ بھی ان ہی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.