بابائے قوم ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 66واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبائی کابینہ ،تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار پر حاضری دی
جمعرات 11 ستمبر 2014 19:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بابائے قوم ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 66واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی کابینہ کے ارکان ،تینوں مسلح افواج کے نمائندوں ،کمشنر کراچی ،ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت اعلیٰ حکام نے حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار پر موجود مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کیے اور بانی پاکستان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دن کی مناسبت سے شہر کی چھوٹی بڑی مساجد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں مختلف تنظیموں کی طرف سے بھی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد اور قائدانہ کردار پرروشنی ڈالی جبکہ اس موقع پر قائد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
بابائے قوم 25دسمبر 1876ء کو پیداہوئے اور 11ستمبر 1948ء کواپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔بانی پاکستان کے یوم وفات پرالیکٹرانک میڈیانے خصوصی پروگرامات نشر کئے جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خصوصی مضامین کی اشاعت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.