سیلاب سے 274 افراد جاں بحق اور 11 لاکھ متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے کی وفاقی کابینہ کوبریفنگ
جمعہ 12 ستمبر 2014 12:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر 2014ء) چیرمین این ڈی ایم اے نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 274 افراد جاں بحق اور 11 لاکھ متاثر ہوئے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت طویل عرصے کے بعد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ چیرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ کے دوران چیرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں جب کہ جھنگ، چنیوٹ اور حافظ آباد میں سب سے زیادہ نقصان ہوا اور اب سیلاب ملتان کی طرف بڑھ رہاہے۔(جاری ہے)
چیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سےاب تک 274 افراد جاں بحق جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی ریلوں کے باعث 3 ہزار دیہات متاثر ہوئے اور 45 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔
چیرمین این ڈی ایم نے اپنی بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان آرمی، این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، امدادی سرگرمیوں میں ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے نقصانات کا تخمینہ مہینوں کے بجائے ہفتوں میں لگانے اور این ڈی ایم اے کو سندھ میں انسانی جانوں اور مالی نقصانات سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران کابینہ نے موجودہ صورت حال میں بین الاقوامی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا جب کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر دوست ممالک کی تشویش اور مدد کی پیش کش پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اجلاس میں سیلاب کے دوران پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.