سعودی عرب‘ ننھا طالبعلم سکول گیٹ پر سوتا رہ گیا،محکمہ تعلیم نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی

اتوار 14 ستمبر 2014 15:30

سعودی عرب‘ ننھا طالبعلم سکول گیٹ پر سوتا رہ گیا،محکمہ تعلیم نے تحقیقات ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) مدینہ منورہ کے محکمہ تعلیم نے اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ایک نو عمر طالب علم سکول کے دروازے پر سوتا رہا اور اس کے بارے میں سکول اساتذہ اور انتظامیہ میں سے کسی کو علم نہ ہو سکا۔عرب ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم کے ریجنل ڈائریکٹر نصیر عبدالکریم نے اس بارے میں بتایا ہے کہ محکمہ نے اس واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ان تحقیقات کا آغاز ایک تھکے ہارے طالبعلم کی سکول گیٹ پر تصویر کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اگر اس واقعہ میں کسی استاد کی کوتاہی سامنے آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا جب انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فورا سکول پہنچ گئے لیکن بچے کا والد پہلے ہی سکول پہنچ کر بچے کو اپنے ساتھ لے جا چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :