مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ۔۔۔

دھرنوں اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا

اتوار 14 ستمبر 2014 23:38

مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ۔۔۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس جلد اسلام آباد میں ہوگا جس میں دھرنوں اور اس سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں کے مابین مذاکرات کے بارے بھی تفصیلات رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں دھرنوں کے باعث ملک کو پہنچنے والے معاشی نقصانات اور غیر ملکی سربراہان مملکت کے منسوخ ہونے والے دوروں کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی۔