کراچی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے پنجابی طالبان کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں ختم کرنے و تعمیری اور تبلیغی کام کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاک فوج اور پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، سیاسی حکومت کو بھی پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کر کے ملک میں سیاسی استحکام کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کر کے انکے جمہوری حق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے،یہ تو مارشل لاء کی بدترین مثال ہے ، لگتا ہے کہ حکومت مذاکرات کے نام پر جان بوجھ کر معاملے کو طول دے رہی ہے تا کہ اسکی نا اہلیاں دھرنوں کی آڑ میں قوم کے سامنے نہ آ سکیں، ”خادم اعلیٰ پنجاب“ کی وجہ سے پنجاب ایک بار پھر پانی میں ڈوب چکا ہے جبکہ وزیراعظم کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ قوم مہنگائی اور بجلی، گیس کے بلوں سے کتنی پریشان ہے، اب عوام کو ہر وقت میرا دور ضرور یاد آتا ہو گا۔طالبان کا اعلان خوش آئند، حکومت بھی فوج کے ہاتھ مضبوط کرکے سیاسی استحکام کیلئے کام کرے، پرویز مشرف
پیر 15 ستمبر 2014 12:05
(جاری ہے)
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد سے ٹیلیفونک بات چیت کر تے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ اس وقت بھی ملک کو بے باک نڈر، دیانتدار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو اپنے محل اور فیکٹریاں بچانے کی بجائے غریب کی جھونپڑی کو بچانے کو ترجیح دیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بناتے ہوئے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ انتظامی معاملات کا عالم یہ ہے کہ وزیرا عظم بمعہ وفاقی کابینہ اس بات سے ہی لا علم ہیں کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے بجلی کے اضافی بلز آچکےہیں، وفاقی وزرائ ، وزیراعظم سے بلوں کی فریاد کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.