وزیراعظم نواز شریف حلقہ این اے 68 میں نہ آنے پرمتاثرین سیلاب مایوس‘ امداد نہ ملنے پر ان میں تشویش پائی جانے لگی
پیر 15 ستمبر 2014 13:41
حیدرآباد ٹاؤن (ارد پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15 ستمبر 2014) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے حلقہ این اے 68 میں انتخابات اور نہ ہی سیلاب کے موقع پر دورہ کیا جس سے متاثرین سیلاب مایوس‘ امداد نہ ملنے پر ان میں تشویش پائی جانے لگی جبکہ تحریک انصاف نے حلقہ میں عوام سے رابطے تیز کردئیے اور وزیراعظم نواز شریف کے دورہ نہ کرنے پر مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے حلقہ این اے 68 سرگودھا سے الیکشن لڑا اور انتخابی مہم کے دوران انہوں نے اس حلقے کا ایک بھی دورہ نہ کیا بلکہ سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور کو اپنا انتخابی کوآرڈینیٹر مقرر کیا جنہوں نے حلقے میں سیاسی جوڑ توڑ کیا۔(جاری ہے)
حلقہ کے عوام کا کہنا ہے کہ این اے 68 سے تحصیل شاہپور اور تحصیل ساہیوال کے سینکڑوں دیہات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے اور سیلابی پانی سے تین بچوں کی یکے بعد دیگرے اموات بھی واقع ہوئیں مگر کسی حکومتی وزیر مشیر تو درکنار وزیراعظم پاکستان جنہوں نے اس حلقہ سے انتخاب میں حصہ لے کر ایم این اے کی سیٹ حاصل کی انہوں نے بھی عوام کا حال تک نہ پوچھا اور نہ ہی دورہ کیا جبکہ دوسرے اضلاع میں وہ دورے کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے وزیراعظم حلقہ این اے 68 کے سیلابی متاثرین کیلئے کرسکتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کے مدمقابل میاں نور حیات کلیار جن کا تعلق تحریک انصاف سے تھا‘ نے انتخابات میں شکست کھائی تھی اور موجودہ صورتحال میں حلقہ کے اندر تحریک انصاف سیلاب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی رابطوں میں متحرک ہوگئی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حال ہی میں نواز شریف نے سیال موڑ سرگودھا میں سیلابی متاثرین اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے پندرہ منٹ کیلئے دورہ کیا جہاں پر متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاج اور ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے جس کے بعد اسی تناظر میں شاید ضلعی انتظامیہ وزیراعظم کا این اے 68 میں دورہ کروانے سے کترارہی ہے جبکہ انتخابات کے دوران میڈیا کے سامنے نواز شریف اس حلقہ کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے رہے۔ متاثرین سیلاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیلاب اور نہ ہی انتخاب کے دوران یہاں پر آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.