حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے، شہباز شریف،
متاثرین کو ہفتوں میں امداد کی پہلی قسط ملناشروع ہو جائیگی، سیلاب سے جن لوگوں کے مکانات اور فصلیں بتاہ ہو گئی ہیں ان کو شفاف طریقے سے امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور حقدار کو اس کا معاوضہ ملے گا،سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ خدمت سیاست نہیں ہے اور ہم خدا کی رضا کیلئے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولپور میں متاثرین کے کیمپوں کے دورہ کے دوران خطاب
پیر 15 ستمبر 2014 21:42
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے اور متاثرین کو مہینوں کی بجائے ہفتوں میں امداد کی پہلی قسط ملناشروع ہو جائے گی۔ وہ یہاں ضلع بہاولپور میں اوچ شریف اور بلہ جھلن میں متاثرین کے کیمپوں کے دورہ کے دوران ان سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں ے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جن لوگوں کے مکانات اور فصلیں بتاہ ہو گئی ہیں ان کو شفاف طریقے سے امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور حقدار کو اس کا معاوضہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد جب تک اپنے گھروں میں دوبارہ آباد نہیں ہو جاتے اور اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو کھاد اور بیج مفت فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ دوبارہ اپنا کام محنت سے شروع کریں اس طرح خوشحالی کا سفر شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ خدمت سیاست نہیں ہے اور ہم خدا کی رضا کیلئے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو الله تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے اور اپنے دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے پیشتر اضلاع میں سرکاری محکمے مشترکہ طور پر باہم مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر رہے ہیں یہ بات خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں بھی انتظامیہ اور عوامی نمائندے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب قدرت کی طرف سے ہمارا امتحان اور مشکل وقت ہے اس مشکل وقت میں قوم کو متحد ہو کر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کو کھانے میں روٹی فراہم کرنے کیلئے مکینیکل تندور لگائے جائیں گے اور مسلسل صاف پانی فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب نے نیک نیتی سے لوگوں کی مدد کی تو ہمارا یہ دکھ اور مایویسی خوشی میں بدل جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلابی ریلا وسطی پنجاب سے ہیڈ پنجند سے گزرنا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء الله تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ 30ہزار افراد کی آبادی کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور میں 3سیکٹر قائم کر دیئے گئے ہیں اور 9ریلیف سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ان سینٹروں میں 3وقت کے کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسی محنت اور جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی،صوبائی اراکین اسمبلی قاضی عدنان فریداورخالد محمود وارن بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.