کوئٹہ، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1728دن ہوگئے

منگل 16 ستمبر 2014 17:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1728دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ سینئر عہدیدار میر خورشید احمد جمالدینی نے اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔